حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

537

پاکستان کے میڈیم فاسٹ باؤلر حسن علی نے بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران 100 ایک روزہ بین الاقوامی وکٹیں مکمل کر لیں۔

29 سالہ تیز گیند باز نے نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کو اننگز کے 11ویں اوور میں 35 رنز پر آؤٹ کر کے اپنے 66ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

حسن علی 100 یا اس سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے والے پاکستان کے 22 ویں بولر ہیں، لیجنڈری لیفٹ آرمر وسیم اکرم نے 356 میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کولکتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے آخری میچ میں بھی 100 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیپال کے سندیپ لامیچھانے نے 42 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 44 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

تیز ترین 100 ون ڈے وکٹیں (پیسر)

51 – شاہین شاہ آفریدی (پاکستان)

52 – مچل سٹارک (آسٹریلیا)

54 – شین بانڈ (نیوزی لینڈ)

54 – مستفیض الرحمان (بنگلہ دیش)

55 – بریٹ لی (آسٹریلیا)