سینیٹ میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم

285

اسلام آباد:سینیٹ میں 8 فروری2024 کو  ملک میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

   اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا الیکشن کی تاریخ خوش آئند ہے، یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،انھوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کی تاریخ کون دے گا اس پر  بحث اور آئینی قانونی فیصلہ ضروری ہے آئین میں حتمی  طور پر طے کرنا ہوگا کہ انتخابی تاریخ کون دے گا ؟

 اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ90 دن کے اندر الیکشن آئینی تقاضا ہے،پی ڈی ایم کی انوکھی حکومت تھی صوبوں میں انتخابات میں رکاؤٹ پیدا کی گئی ،ہماری امیدوں کا مرکز پاکستانی قوم کا نوجوان ہے،تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ جب ٹکٹوں کا فیصلہ کریں تو نوجوانوں کو موقع دیں۔