حافظ نعیم الرحمن  کا پیٹرول 200 روپے لیٹر تک کرنے کا مطالبہ

514
should be investigated

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے 200روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گیس کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گیس کا ایک بحران بھی موجود ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صنعتی بلکہ گھریلو صارفین بھی مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، نگران حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی تو کی لیکن جتنی کمی ہونی چاہیئے تھی اتنی نہیں کی گئی اور دوسری طرف جو کمی کی گئی اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا اشیاء صرف اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے، بجلی، گیس اور پیٹرول کی  قیمتیں کم سے کم کی جائیں تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو روکا جا سکے۔