پاکستان کشمیریوں کی سیاسی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

403

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چھہتر سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ  حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ اور قانونی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں  کو ان کا حق رائے دہی دینے کی بجائے بھارت نے کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کردیا ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیری باشندوں کو آباد کررہا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔