نیب ترامیم کالعدم: احتساب عدالت نے 22 ختم ریفرنسز کو دوبارہ کھول دیا

304

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج نے 22 ختم ریفرنسز کو دوبارہ کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تمام ریفرنسوں کے ملزمان کو نوٹس جاری،25 ستمبر کو ملزمان کو عدالت نے طلب کرلیا ، جیل سے کیس ختم کرانے والے ملزمان دوبارہ اڈیالہ جیل بھیجے جائیں گے۔

پراسیکیوٹرکے مطابق آٹھ کیسوں کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، تمام مضاربہ، جعلی ہاؤسنگ ریفرنس بھی بحال ہوگئے۔

پراسیکیوٹرکے مطابق سابق سیکرٹری قانون ،سابق ایم این اے چند لال کے کرپشن کیس بھی بحال کردیا گیا ،احتساب عدالت کے جج راجہ قمر زمان نے ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست منظور کر لی ،تمام 22 ریفرنسوں کے ملزمان کو طلبہ نوٹس متعلقہ تھانوں میں آج ہی پہنچائے جارہے ہیں۔

طلبہ نوٹسز کی آج ہی ملزمان سے تعمیل بھی کرائی جائے ،پیر 25 ستمبر کو 22 ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔