ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

431

جامشورو : نگراں وزیر اعلی ٰ سندھ جسٹس ریٹارئرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں، الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت مکمل معاونت فراہم کرے گی ۔

جامشورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں ملک میں مہنگائی نے غریبوں کی کمر ٹوڑ رکھی ہےہماری کوشش ہے  کہ سندھ میں مہنگائی کم کریں اور اس کے لئے اقدمات کر رہے ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کے حوالےسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت  دیگر شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروئیاں جاری ہیں، کسی کو حق نہیں کہ وہ ذخیرہ اندوزی کرے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ایسے افراد کے لئے قانون پہلی ہی حرکت میں آچکا ہے ، ان کو کیفر کردار تک  پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، جلد جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے ، ان کو کسی قسم کی کوئی ریائت نہیں دی جائے گی ، قانون کے تحت سخت سزا دی جائے گی اب کوئی مجرم قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا ،حالات مشکل ضرور ہیں لیکن امید ہے کہ بہتری آئے گی ۔