ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0. 93 فیصد کا اضافہ ریکار

321

اسلام آباد:ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 93 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مااہانہ 17 ہزار تک کمانے والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 38 اعشاریہ 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہانہ 17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کا پارہ 41 فیصد ،ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء   ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 11 میں کمی دیکھی گئی ہے۔رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 2 پیسے تک کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں ایل پی کی کا گھریلو سلینڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے 41 پیسے مہنگے ہوئے،

ادارہ شماریات کے مطابق  رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کی کمی ہوئی۔رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی۔