قوی ٹیم کے فاسٹ بائولر احسان اللہ بھی ان فٹ

323

اسلام آباد:قومی ٹیم کے ایک اور فاسٹ بائولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہو کر 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4سے 5ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں، کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بالنگ کی اجازت دے دی۔ 

احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے  مرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر کا بتایا جس کے بعد لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔

 احسان اللہ کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔