الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندی کے کام  کا دورانیہ کم کر دیا

191
appointments

اسلام آباد:الیکشن کمیشن  نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت و فیڈ بیک  اور حلقہ بندی کے کام کو جلد ازجلد  مکمل کرنے کے لئے  حلقہ بندی  کے دورانیے  کو مزید کم کر دیا ہے، اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت مورخہ 30نومبر 2023 کوہوگی۔

 اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق  حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کامقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کا انعقاد ہے، اس تاریخ  کو مدنظر   رکھتے ہوئے  الیکشن کا شیڈول  بھی اعلان  کر دیا جائے گا۔

دریں اثان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندی کمیٹیوں سے متعلق دو روزہ ٹریننگ کا انعقادکیا، مذکورہ ٹریننگ دو ستمبر تک جاری رہے گی۔

 یہ دو روزہ ٹریننگ حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں میں شامل 26 افسران کو پاکستان الیکٹورل اکیڈمی فار ڈیموکریٹک ریسرچ اینڈ مینجمنٹ، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ماہرین افسران کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

 دوران ٹریننگ افسران کو لیگل فریم ورک برائے حلقہ بندی اور عالمی سطح کی حلقہ بندیوں کے اصولوں پر جامع تربیت دی جارہی ھے ۔