ای او بی آئی کا موبائل ایپ  اور جدید ویب سائٹ  کے اجرا کا اعلان

7114

کراچی: ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشنز(ای او بی آئی)نے پنشنرز کی سہولت کے لیے ای او بی آئی کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن کے اجراکا اعلان کردیا۔ 4ستمبر بروز پیر سے پاکستان بھر کے پنشنرز پلے اسٹور میں جا کر آسانی سے موبائل ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں ڈان لوڈ کر سکیں گے۔

ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے اپنے آجروں کے لیے ای او بی آئی کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔ نئی موبائل ایپ سے پنشنرز کسی بھی ادارے سے اپنی رجسٹریشن باآسانی کرا سکیں گے۔ نئی موبائل ایپ سے رجسٹریشن کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے اپنے کارڈ کے حصول کے لیے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔ پنشنرز سے اپیل ہے کہ وہ موبائل ایپ سے متعلق اپنی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔

ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جاوید شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر سید علی متقی اور حامد علی خان کے ہمراہ جمعرات کے روز ای او بی آئی کے ہیڈ آفس عوامی مراکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی نے اپنے آجروں کے لیے ای او بی آئی کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن فراہم کر دیا ہے جس کے ذریعے نئے ملازمین کی رجسٹریشن اور ملازمت چھوڑنے والوں کی ڈی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

نئی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پنشنرز کو اپنے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہوگی۔

سید علی متقی نے کہاکہ ای او بی آئی اپنے پیشنرز اورایمپلائرز کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پیر سے نئے فیچرز کے ساتھ ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا جائے گا۔ نئی ویب سائٹ میں پیشنرز اورایمپلائرز کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہو گا ۔پیشنرز ایمپلائرز کو لاگ ان کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایمپلائرز اپنا آن لائن واؤچر پرنٹ کر سکیں گے۔ وہ ای او بی آئی کی ویب سائٹ پر موجود لنک کے ذریعے با آسانی موجود ہوگا اس پر یہ سارے کام کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید شیخ نے  پنشنرز کی مشکلات   کے حوالے سے  مزید کہا کہ  ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے نتیجے میں اس ماہ بھی پنشن میں اضافہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

نگراں وزارت کی جانب سے 17 اگست کو پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے باعث اضافہ شدہ پنشن کی تیاری کے لیے عملے کو مناسب وقت نہیں مل سکا کیوں کہ ای او بی آئی کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ملک بھر کے 39 ریجنل دفاتر سے نئے پنشنرز کا مکمل ڈیٹا موصول ہونے اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہر ماہ کی 10 تاریخ تک پنشن کو حتمی شکل دی جاتی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد پنشن فنڈز بینک کو منتقل کیے جاتے ہیں۔

ای او بی آئی انتظامیہ کو پنشنرز کی مشکلات کا احساس ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی علیحدہ سے 2 ماہ کے بقایا جات کی ادائیگی اور ستمبر کے مہینے سے ای او بی آئی پنشن 8500 روپے سے بڑھا کر کم ازکم 10000 روپے کی ادائیگی کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنا 17سالہ آئی ٹی کا پرانانظام ختم کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی ڈیپارٹ تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بجٹ میں ای او بی آئی پنشن 8500 روپے سے بڑھا کر 10000 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔