ہنگری میں بیگم کو اٹھا کر دشوار راستوں پر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ

503

بدھ یسٹ:یورپی ملک ہنگری میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ کرایا گیا جس میں شوہروں نے اپنی بیگمات کو اٹھا کر دوڑ لگائی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں 15 جوڑوں نے حصہ لیا جو دشوار گزار  راستے پر گرتے پڑتے فنش لائن پر پہنچے۔  

راستے میں رکاوٹیں آئیں،کیچڑ اور پانی کے تالاب  بھی آئے لیکن ثابت قدم شوہر گرتے پڑتے رہے اور مقابلہ ترک نہیں کیا۔ 

دو سو ساٹھ میٹر کی اس ریس میں سب سے پہلے فنش لائن عبور کرنے پر لتھوینیا کا جوڑا فاتح قرار پایا۔