عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے: وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا

130

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کوئی بات کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی، بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ۔

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں، محکمہ محنت مزدوروں کے سارے پیکجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے،  ہر چیز کا علاج ہے، مجھے سارے علاج کا پتا ہے۔