بامقصد تعلیم کیلئے تعلیمی ماہرین کا کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

489

کراچی رپورٹ: حماد حسین ) پاکستان کے سرکردہ تعلیمی ماہرین، پالیسی ساز، اسکول، سول سوسائٹی کے اراکین، تحقیق کار، والدین اور دیگراسٹیک ہولڈر تعلیم اور تدریس کے بدلتے ہوئے تقاضوں پرتبادلہ خیال کے لیے کانفرنس کا انعقاد کریں گیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ہیپی ہوم اسکول سسٹم اور کفایت پبلشرز کے تحت ”اینویژنڈ سمٹ” کا انعقادکراچی میں جلد کیا جارہاجس میں ماہر معیشت اور آئی بی اے کے سابق ڈین ڈاکٹرعشرت حسین، ڈائریکٹر نیشنل کیوریکولم کونسل ڈاکٹرمریم چغتائی، ڈائریکٹر ٹیچرز ڈیولپمنٹ سینٹر عباس حسین اورصوبائی محکمہ تعلیم کے افسران شرکت کریں گے۔

ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹرایچ ایچ اسکول سسٹم دانش فاروقی نے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمیں پڑھنے لکھنے کے نئے تقاضوں کو سمجھنے میں مدد ملیگی اورتدریس کیعمل کو جدید بنانے کے لیے تحریک پیدا ہوگی جو طلباء کو عہد حاضراورمستقبل کے تقاضوں پر پورا اترنے میں مدد فراہم کریگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا عنوان ’بامقصد لرننگ کی جانب“ مقرر کیا گیا ہے اوراس موضوع کیتحت اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق بامقصد تعلیم کیا ہوگی، اس کی کیا اہمیت ہے اور سب سے اہم بات کہ یہ مقصد کس طرح حاصل ہوگا۔