جڑانوالہ واقعہ: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازش، ٹھوس شواہد مل گئے

564

لاہور: جڑانوالہ میں مسیحی آبادی، گرجا گھروں، سرکاری املاک پر حملے، نذر آتش کرنے کے گھنانے واقعہ کی تحقیقات میں اہم ترین پیشرفت ہوئی، ہولناک انکشافات سامنے آ گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق جڑانوالہ واقعہ میں ہندوستان کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کا کردار کھل کر سامنے آ گیا، ٹھوس شواہد مل گئے، پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہ واقعہ مسلم، مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش تھی۔

پاکستان میں پرامن بسنے والی اقلیتوں، مسلمان آبادی میں اختلافات اور نفرت کا بیج بونے کی گھنانی سازش کی گئی، بھارتی ایجنسی کے لے پالکوں نے چند لوگوں کو ورغلا کر مسیحی برادری کے خلاف منظم انداز میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق کئی گرفتار ملوث عناصر سے مزید تفتیش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تمام کڑیاں بھارت سے مل رہی ہیں۔