خیبر پختونخوا میں تودے گرنے اور سیلاب کا خدشہ

550
people died

پشاور: خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں اور ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں تودے گرنے اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

سوات،کوہستان،بونیر،اورکزئی، چترال، مانسہرہ، شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،خیبر،تور غر میں تیز بارشوں سے فلیش فلڈنگ کے خدشات ہیں جب کہ پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور دیگر بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ چھوٹی اور بھاری ہر طرح کی مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔ اس دوران برساتی نالوں کی نگرانی جاری رکھی جائے۔ علاوہ ازیں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں بجلی کے تاروں، کمزور تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دُور رہیں۔ اسی طرح حساس علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کرے اور حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔