روپے کی تنزلی، ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

701
decreased

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے سڑسٹھ پیسے کااضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر تنزلی کے بعد ڈالر 277 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 26 پیسے کا ہو گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.60 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 283 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق درآمدی اوربیرونی ادائیگیوں کیلئے ڈالرکی طلب بڑھنے سےڈالرمہنگا ہوا

اُدھر یورو کی قیمت 313 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 365 روپے، سعودی ریال 74 روپے، ملائیشین رنگٹ 61 روپے، بھارتی روپے 3.4 روپے، قطری ریال 76 روپے کا ہو گیا ہے۔