شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کا دورہ جناح ہاؤس

583

لاہور:شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہائوس لاہور کا دورہ کیا اور 9مئی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفد نے ملی نغموں کے ذریعے شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اس موقع پر وفد نے کہا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقعہ ہے، یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟، قائداعظم کی تصاویر نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی حرمت کو بھی پامال کیا، شہدا کی بے حرمتی اور انکی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہوسکتے۔

وفد کے شرکا ء نے کہا کہ ملزمان ، ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کو سخت سے سخت سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے، وفد نے ملی نغموں کے ذریعے شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔