چیئرمین پی ٹی آئی ،بشری بی بی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

297

لاہور:پنجاب اینٹی کرپشن نے چیئرمین(پی ٹی آئی)اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 5 جولائی کو  طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو 5 جولائی کو طلب کیا ہےبشری بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔

بشری بی بی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائےبشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گیا، اینٹی کرپشن پنجاب:فوٹو:فائل

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہےبشری بی بی کی طلبی کا نوٹس اسکے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے،بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔