وفاقی وزیر مذہبی امور کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت

489
وفاقی وزیر مذہبی امور کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے فعل کی مذمت کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا، ایسے گھناونے فعل کے بعد آزادی اظہار رائے کے پیچھے نہیں چھپا جاسکتا۔

طلحہ محمود نے کہا کہ اسلاموفوبیا مغربی دنیا کے چہرے پر بدنما داغ ہے،   او آئی سی کو اس حوالے سے فعال کردار ادار کرنا پڑے گا۔