عمران حکومت کے 4 سالوں کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے، احسن اقبال

453
exports is inevitable

نارووال: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے  کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف  انحصار کرنا پڑ رہا ہے، عمران حکومت کے 4 سالوں کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات اکتوبر نومبر میں ہونگے ۔دو تہائی اکثریت بھی مل گئی تو اتحادی حکومت ہی بنائیں گے، نواز شریف جلدپاکستان آئیں گے، انہیں 2017 میں سازش سے نااہل کیا  گیا ۔ اب سازشی کردار بھی ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔

 احسن اقبال نے کہا کہ  نواز شریف کے وژن نے پاکستان کو ترقی دی ۔ ایک سال سے  عمران نیازی کیمعیشت پر لگائے زخموں پر مرہم کر رہے ہیں ۔ آج ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے ۔ عمران حکومت کے 4 سالوں کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو انتخابات میں  دو تہائی اکثریت ملی تو بھی  اتحادی حکومت بنائیں گے، اتفاق رائے ہے کہ ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں  اگلے 5 سے دس سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی  انتخابات کے بعد وسیع البنیاد معاشی  ایجنڈے کے تحت پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے ۔