چارٹر آف اکنامی پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، آصف زرداری

460
Zardari's concern

لاہور:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں چارٹر آف اکنامی پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور پہنچنے کے فوری بعد ہی اپٹما ہاوس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صنعتکاروں سے ملاقات کی اور صنعتکاروں نے انہیں انڈسٹری کے حالات پربریفنگ دی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ملک میں لگا پلانٹ اور مشینری بند پڑی ہے، اگر یہ پلانٹ چل جائیں تو 25 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، 15 سال سیخواہش تھی کہ آصف زرداری اپٹما آئیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس بات پریقین رکھتا ہوں کہ پاکستان ایک منفرد ملک ہے، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اس ملک کے پاس سونے کی ٹوکری ہے، اس کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے، پاکستان کو کچھ ہوتا ہے تو مجھے کچھ ہوتا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی سیاسی طور پر اسپورٹ کریں لیکن ان سے بات کریں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آنکھ کا آپریشن کرانے کے بعد دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔آصف زرداری چند روز قبل دبئی اپنی آنکھ کا آپریشن کرانے گئے تھے، آصف زرداری کچھ روز لاہور میں قیام کریں گے۔