امارات: عید الاضحی تعطیلات کے دوران فضائی کرایوں میں 300فیصد اضافہ

388
امارات:عید الاضحی تعطیلات کے دوران فضائی کرایوں میں 300فیصد اضافہ

 ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی 6روزہ تعطیلات کے دوران فضائی کرائے میں تقریبا 300فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات میں سفر کے منصوبے بنانے والے رہائشیوں کو ہوائی کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس وقت فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میںبڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو عید قربان پر اپنے پیاروں کیساتھ منانے اور بین الاقوامی مقامات کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اب انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹکٹوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے کچھ شہریوں نے اپنے پلان ہی منسوخ کر دیئے ہیں۔