پیپلز پارٹی نے دھونس اور دھاندلی سے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا، ثمینہ احسان

342
جماعت اسلامی شعبہ خواتین  صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ  ثمینہ احسان

راولپنڈی:  جماعت اسلامی شعبہ خواتین  صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ  ثمینہ احسان   نے کہا ہے کہ کراچی کے حالیہ انتخابات میں عوام نے جس طرح بھرپور انداز میں جماعت اسلامی کو سپورٹ کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا مخالف پارٹیوں کی نسبت دوگنے ووٹ حاصل کر کے جماعت اسلامی نے زبردست کم بیک کیا ہے مگر افسوس کہ پی پی نے دھونس،دھاندلی،ہارس ٹریڈنگ کے پرانے حربے استعمال کر کے اکثریت کو اقلیت میں بدل کر کراچی پر اپنا جبری تسلط قائم کر لیا۔پی پی کے اس غیر جمہوری اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب  ثمینہ احسان   نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس اقدام کے خلاف ہر ممکنہ جائز و قانونی راستہ اختیار کرے گی کیونکہ عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

ہمیں افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن کو مستقل حالات سے آگاہ کرنے کے باوجود فئیر الیکشن کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا بلکہ شروع سے ہی جانبدارانہ رویہ روا رکھا ۔

یہ انتخابات آنے والے ملکی انتخابات کے منظر نامے کی ایک جھلک ہیں کہ جو کچھ یہاں ہوا ہے وہی ملکی انتخابات میں بھی ہو گا ایسے میں عوام کے اندر ایک گہری مایوسی سرایت کر رہی ہے لہذا ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور درست سمت اختیار کریں۔

ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پر عزم ہیں کیونکہ ان کا مقصد صرف کرسی کا حصول نہیں بلکہ حکومت الہیہ کا قیام ہے لہذا ان کی محنت تو ہر صورت کامیاب ہی ہوئی ہے اسی لئے آپ ہمیشہ کی طرح ہمارے کارکنان کو اسی ولولے کے ساتھ میدان عمل میں متحرک دیکھیں گے کیونکہ جنتوں کے امیدوار تھکا نہیں کرتے