پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری وقبضہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج  

1181
کراچی الیکشن میں دھاندلی،پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری وقبضہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج  

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پرکراچی الیکشن میں بدترین دھاندلی کے بعداب میئرکے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پرقبضہ ووسازش خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں بھی بھر پور احتجاج ہوا ۔

مختلف علاقوں میںاحتجاجی مظاہرے ریلیاں اورجلسے منعقدہوئے احتجاج کے دوران مظاہرین نے سندھ حکومت ،پیپلزپارٹی اورالیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کامینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے حکمرانوں ولٹیروں نے کراچی وگوادر میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی انشاء اللہ گوادر وکراچی میں عوامی قوت وتائید سے لٹیروں عوام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔

کراچی کو پہلے بھی جماعت اسلامی نے روشنیوں کا شہر بنایا اب پھر جماعت اسلامی ہی اس سے روشنیوں کا شہر بنائیگی۔سندھ کو تباہ کرنے والے اب کراچی کی تباہی وسائل کو لوٹنے کی تیاری کر رہے ہیں ہم عوامی تائید وقوت اور جمہوری طریقے سے ان لٹیروں کا راستہ روکھیں گے ۔

حکمران پہلے الیکشن سے ڈرتے تھے اب عوامی مینڈیٹ کو چوری کر رہے ہیں الیکشن کمیشن جماعت اسلامی اور کراچی کے عوام کے رائے کا احترام کریں کراچی میں دوبارہ بوری بندہ لاشوں ،ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی وبدامنی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیایہ اعتمادسندھ حکومت وپیپلزپارٹی ،ایم کیوایم کو ہضم نہیں ہورہی ۔

پیپلزپارٹی ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہ کیا انشاء اللہ جماعت اسلامی اس کو ترقی وخوشحالی کا بہترین شہر بنائیگی، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیرقاری امداداللہ پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب وگرفتار کرکے قرارواقعی سزادیں #