شہدکی مکھیوں نے گراؤنڈ میں دھاوا بول کر کرکٹ میچ رکوا دیا

606

کورک: آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران گراونڈ میں ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں  ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراونڈ پر دھاوا بول دیا۔

 شہد کی مکھیوں کی آمد پر  فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراونڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔

 اس دوران شہدکی مکھیاں گراونڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گرانڈ سے نکالا، اس دوران میچ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے 50 اوورز کے میچ میں سے 12 اوورز کم کرنا پڑے۔