روپے کی قدر اور معاشی ترقی میں کمی، پاکستان میں فی کس آمدن 11.5فیصد گھٹ گئی

397
lower record

اسلام آباد: اقتصادی سروے میں پاکستان کی فی کس آمدنی موجودہ مالی سال میں 11.2 فیصد کمی کے بعد 1568 ڈالر تک گر گئی ہے یہ گذشتہ مالی سال میں 1765 ڈالر تھی۔

مالی سال 23-2022 کے اکنامک سروے کے بعد ملک میں فی کس آمدنی میں کمی کی وجہ روپے کی قدر میں کمی، ملکی معاشی ترقی میں کمی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی موجودہ مالی سال میں 20.9 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد رہی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے جانے والی مالی سال 23-2022 کے اکنامک سروے کے مطابق موجودہ مالی سال زرعی شعبے میں ترقی 1.55 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال 4.27 فیصد رہی۔صنعتی شعبے کی ترقی موجودہ مالی سال میں منفی 2.94 رہی جو گذشتہ مالی سال میں 6.83 فیصد رہی۔

موجودہ مالی سال میں خدمات کے شعبے میں 0.86 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال میں 6.19 فیصد تھی۔اکنامک سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی منفی 3.91 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال میں 10.86 فیصد تھی۔ تعمیراتی شعبے میں میں گروتھ 5.53 فیصد منفی رہی جو گذشتہ مالی سال میں میں 1.90 فیصد سے بڑھی تھی.