ایسی غذائیں جو دودھ سے زیادہ کیلشیم فراہم کر سکتی ہیں

917

کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے، تاہم دودھ کے علاوہ بھی ایسی غذائیں ہیں، جو ہمیں دودھ سے زیادہ کیلشیم فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہمارا جسم خون میں کیلشیم کی مقدار برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف رہتا ہے۔ تاہم، اگر خون میں کیلشیم کی مقدار کم ہوجائے تو ہڈیوں سے کیلشیم خارج ہو کر خون میں موجود مقدار کو مستحکم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔

اگرچہ کیلشیم کی مقدار کو برابر رکھنے کے لیے متعدد ادویات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن متوازن غذا کے کھائے جانے کے زیادہ مؤثر اور دیر پا نتائج ہوتے ہیں۔

ماہرین نے 3 ایسی غذائیں بتائی ہیں، جن میں ایک گلاس دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیم موجود ہوتا ہے۔

پہلی غذا پالک ہے۔ ایک کپ ابلے ہوئے پالک میں 245 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ پالک کو مختلف انداز میں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھا کر ہم کیلشیم کی یہ مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری غذا تخم ہالیم ہے۔ 100 گرام تخم ہالیم میں 266 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ تخم کو رات بھر بھگو کر بطور شربت استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تیسری اہم غذا انجیر ہے۔ آدھا کپ انجیر میں 362 ملی گرام کیلشیم کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آپ انجیر کو باریک کاٹ کر دودھ، دلیے یا سلاد وغیرہ کے طور پر اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔