راول جھیل زہر کا واقعہ،دو افراد گرفتار

267

 اسلام آباد:راول ڈیم کے پانی میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے زہر ملاتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ  راول ڈیم میں ماہی گیری کا ٹھیکہ رکھنے والے ٹھیکیدار کے عملے نے حکام کو بتایا ۔ 

زہر کے بعد کئی مچھلیاں، مختلف انواع کے پرندے اور دیگر آبی حیات مرنے لگیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ کمیٹی نے ایسے تمام اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جو ماحولیات، انسانوں اور جانوروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 

کمیٹی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماہی گیری کے اخلاقی اور قانونی طریقوں پر عمل کریں اور ملک کے قدرتی وسائل کی حفاظت کریں۔

کمیٹی کی چیئرپرسن  نزہت پٹھان نے بھی حکام پر زور دیا کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس سنگین جرم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔