ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے، راشد نسیم

444

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل امانت داری،دیانت داری اور اخلاص ہے اور وہ الحمد اللہ جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

راشد نسیم نے کہاکہ امانت داری اور دیانت داری کا ہے ملک کے ساتھ اخلاص کا خلا ہے، جو پیدا ہو رہا ہے اور یہ مروجہ سیاسی پارٹیاں جو کل تک ایک دوسرے کی وکٹیں گرنے پر جشن مناتی تھی کچھ عرصہ پہلے پی ٹی آئی یا اس کی لیڈر شپ اعلان کرتی تھی کہ ایک گیند پر ایک ایک دو دو وکٹیں گرائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  اب ان کی ایک گیند پر چھ چھ اور دس دس وکٹیں گر رہی ہیں وہ یہ سمجھ ہی نہیں سکے کہ بولر اصل میں کوئی اور ہے اور وہ بولر ہے جو اصل میں وکٹیں گراتا ہے اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ وکٹیں ہم گرا رہے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ ملک میں ایک لمبے عرسے سے کہانی ایک ہی چل رہی ہے اداکار بدلتے رہتے ہیں اور ادا کار کچھ عرصے بعد وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اب ہدایت کار بھی ہیں، پہلے مسلم لیگ کو پتا چل گیا تھا ،پی ٹی آئی کو یہ بات اب پتا چل گئی ہے کہ اصل ہدایت کار اور بولر وکٹیں گرانے والا کون ہے اس سارے عمل میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور ملک میں اسٹیبلشمنٹ میں رضا کارانہ طور پر طے کریں کہ وہ سیاستدانوں کو موقع دیں گے ان کے ساتھ مشاورت کا نظام ترتیب دیں گے۔

راشد نسیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس امانت داری بھی ہے خلوص بھی ہے، جماعت اسلامی کی تاریخ اس پر گواہ ہے اور جماعت اسلامی میں صلاحیت بھی ہے کہ وہ اللہ کے فضل و کرم سے سارے مسائل حل کر سکتی ہے۔اس خطرناک گھڑی پر جہاں ایک طرف تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہیے اور اکٹھے بیٹھنے کی سبیل بنانی چائیے اور دوسری طرف عوام الناس یہ دیکھیں کہ لوگ جو اداکاروں کے طور پر استعمال ہوتے رہیں ہیں مستقبل میں بھی ملک کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے  پھر اس خلا کو پر کرنے کے لیے انہی پارٹیوں کی باقیات پر مشتمل کوئی تیسرا پلیٹ فارم وجود میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن یہ ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے۔