ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت رضاکاروں کیلئے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

359
ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت رضاکاروں کیلئے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

   سوات: فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت رضا کاروں کیلئے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں حادثات سے نمنٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر، ریسکیو، کیمپ مینجمنٹ، روپ ریسکیو، فلڈ مینجمنٹ، فرسٹ ایڈ اور بیسک لائف سپورٹ کورسز کا اہتمام کیا گیا۔

الخدمت فانڈیشن پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے رضاکاروں کلئے سنگھوٹہ سوات میں 4 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذمہ داران اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد ریسکیو اور ریلیف میں جدید مہارتوں کے ذریعے رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا تھا۔

ٹریننگ ورکشاپ میں الخدمت فانڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان، نائب صدر اعجاز اللہ خان، الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر فضل محمود اور پروگرام منیجر آصف جمال سمیت ملک بھر سے 60 رضاکاروں نے شرکت کی۔

ٹریننگ ورکشاپ میں ماسٹر ٹرینرز فہیم احمد خان، ہارون الرشید اور اے ڈی لاشاری نے رضاکاروں کو خود کو محفوظ بناتے ہوئے آفات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر، ریسکیو، کیمپ مینجمنٹ، روپ ریسکیو، فلڈ مینجمنٹ، فرسٹ ایڈ اور بیسک لائف سپورٹ کورسز کی ٹریننگ دی۔ورکشاپ میں رضاکاروں کیلئے نقشوں اور ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ کے ساتھ ساتھ عملی مشقوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اِس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں لیکن مناسب تربیت اور حفاظتی انتظامات سے اس کی شدت اور ممکنہ نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے، الخدمت اپنے رضاکاروں کی ٹریننگ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں ریسکیو اور ریلیف کی مکمل تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ خود کو محفوظ بناتے ہوئے کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرکے قیمتی جانیں بچا سکیں۔

الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر فضل محمود نے اِس موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں ہونیوالی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے، ایسی صورتحال میں رضاکاروں کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔