آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس تا حال نہ ہو سکا۔

528
آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس تا حال نہ ہو سکا۔

راولاکوٹ: آزاد کشمیر میں وزراء کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے پندرہویں ترمیم کی وجہ سے اسمبلی اجلاس تا حال نہ ہو سکا۔ آزاد کشمیر کی عوام مخمصے کا شکار ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور ان کی دو رکنی کابینہ کو ایک ماہ گزر گیا ہے۔ مگر تا حال اسمبلی اجلاس اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب اور کابینہ کی توسیع تا حال نہ ہو سکی ہے۔

جس کی وجہ بجٹ اور دس عرب سے زائد رقم جس کا جون سے پہلے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر لگانے کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔ جس کا استعمال اور جون میں وزیر قانون کے بغیر بجٹ کا آنا مضحکہ خیز ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار سردار ابرار حقانی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر وزراء کی تعداد بڑھانا نا گزیر ہے۔

تو ایک ہفتے کے اندر اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔ وزراء کی تعداد اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب ایک ساتھ کروا کر عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کو فوری ختم کیا جائے۔

فارورڈ گروپ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تعداد وزراء کی تعداد بڑھانے کے لئے کافی ہے۔جو فیصلے عمران نیازی کے دورے حکومت میں ہو چکے ہیں۔ ان کی زمہ داری بھی عمران نیازی اور اس دور میں جو حکومت آزاد میں پی ٹی آئی کی تھی وہی زمہ دار ہیں۔

آزاد کشمیر میں مشترکہ موجودہ حکومت سے عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ لحاظ اسمبلی اجلاس جلد طلب کر کے اسپیکر اور کابینہ بنا کر فوری عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ دو سالوں سے عوام شدید مایوسی کا شکار رہی ہے