اینٹی کرپشن ٹیم پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے گھر میں داخل

246

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد انسداد کرپشن کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر میں داخل ہوگئی۔

ڈائریکٹراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ، ایس پی آپریشنز، ایس پی پرویز الہیٰ کے گھر میں داخل ہوگئے جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پولیس کی مدد بھی طلب لی ہے۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ چودھری پرویز الہیٰ کے وکلا ان کے ہمراہ گھر کے اندر موجود ہیں۔ انہیں آج ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ساتھ ہی ان کی حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کردی۔