ذہنی دباؤ اور بلند فشار خون کیلیے گرین ٹی بہترین قرار

394

ٹوکیو: ماہرین نے ذہنی دباؤ، بلند فشار خون سمیت دیگر کئی طبی مسائل کے لیے گرین ٹی (سبز چائے) کو بہترین قرار دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گرین ٹی ایک جانب جہاں بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے وہیں یہ بہترین مشروب کولیسٹرول کھٹانے کے ساتھ ذہنی دباؤ سے بھی  نجات دلانے کا باعث ہے۔

سبز چائے موڈ کو بہتر کرنے اور کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبزچائےجینیاتی طور پرایسی تبدیلیاں بھی لاتی ہیں جو طویل عمری کو ممکن بناسکتی ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ، پولی فینولز اور کلوروجینک ایسڈ انسولین مزاحمت کم کرتے ہیں، خلوی تباہی کم کرتےہیں اور بدن کی اندرونی سوزش کم کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں ایک خاص قسم کا امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے جسے ’تھیانائن‘ کہتے ہیں۔ تھیانائن اس کے پتوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ پورے بدن اور بالخصوص دماغ کو پرسکون رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ طبیعیت کی بے چینی اور تناؤ کو بھی کم کرنے میں لاثانی ہے۔