مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید

554
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی مقابلے میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیری نوجوانوں کو بارہ مولا اور راجوڑی کے علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔بارہ مولا اور دیگر علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اور لوگوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن میں ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔