شاہ سلمان  کی ہدایت پر شامی سیامی جڑواں بچے علاج کے لیے سعودی عرب منتقل

409

ریاض:سعودی عرب کی قیادت کی ہدایت پرشامی سیامی جڑواں بچے احسان اور بسام اپنے والدین کے ہمراہ جمہوریہ ترکیہ سے فضائی طبی انخلا کے طیارے کے ذریعے ریاض میں نیشنل گارڈ کے شاہ عبداللہ چلڈرن اسپیشلسٹ سینٹرداخل کرا دیے  گئے ہیں،بچوں کو ترکیہ سے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں علاج کے لیے شاہ عبداللہ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

دوسری طرف بچوں کے والدین نے علاج کی سہولت فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے،خیال رہے کہ شام کیسیامی جڑواں بچوں کو علاج کے لیے سعودب عرب لانے کی خصوصی طور پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی تھی۔

شاہی دیوان کے مشیر ، شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے جنرل سپروائزر، میڈیکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی اس عظیم انسان دوست کاوش سے دوست اور برادر ممالک کے خطرناک امراض کے شکار افراد کے علاج میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت بلا تفریق دوسرے ممالک کے سیامی جڑواں بچوں کو علاج کے لیے مملکت میں علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے،دوسری طرف شامی جڑواں بچوں احسان اور بسام کے والدین نے فراخدلی سے رہنمائی ملنے پر خوشی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔