آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا معاملہ،عثمان بزدار آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے

247

لاہور:آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے معاملے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے عثمان بزادر کو 30 سوالات کے جوابات طلب کررکھے ہیں،اس سے قبل پانچ دفعہ طلبی کے باوجود عثمان بزدار نیب آفس صرف دومرتبہ پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے جواب سے نیب حکام مطمئن نہیں ہوئے۔

عثمان بزدار نے احتساب عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔