سپلائی بہتر ہونے سے پنجاب میں گندم، آٹے کی قیمت میں کمی

433

 لاہور:گندم کی سپلائی میں بہتری کے باعث پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

پنجاب میں فی کلو آٹا 16 روپے سستا ہوگیا جبکہ گندم کی فی من قیمت میں ساڑھے 600 روپے کم ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا2750 روپے سے کم ہوکر2420روپے کا ہوگیا۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300روپے ہوگئی جبکہ فی من گندم650 روپے کمی کے بعد 4150 پر آگئی۔ 

چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن افتخارمٹھو کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل وحمل پرعائد پابندی کھلنے سے گندم اورآٹا سستا ہوا، ایک دو روز میں اوپن مارکیٹ میں آٹیکی قیمتوں میں واضع فرق ہو گا۔