ٹک ٹاک  کی 100 ڈالر فی گھنٹہ کی دلچسپ ملازمت

1176

لاس اینجلس: ٹک ٹاک کے لیے کام کی 100 ڈالر فی گھنٹہ کی دلچسپ ملازمت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں مارکیٹنگ کمپنی نے سوشل میڈیا کے صارفین کو مسلسل اسکرولنگ کے عوض پیسوں کی پیش کش کی ہے۔

یوبیکوئیٹس کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک واچنگ جاب 2.0 کے لیے درخواستیں موصول کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنی کامیاب درخواست گزاروں کو لگاتار 10 گھنٹوں تک ٹِک ٹاک دیکھنے کے 100 ڈالر فی گھنٹہ کی حساب سے ادائیگی کرے گی تاکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ابھرنے والے نئے ٹرینڈز کو دریافت کیا جا سکے۔

درخواست میں امیدواروں کو یوبیکوئیٹس یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست گزار فارم میں 50-100 الفاظ پر مشتمل وجہ فراہم کرتے ہوئے بتائیں گے کہ انہیں یہ نوکری کیوں ملنی چاہیے۔

تمام درخواست گزاروں کی عمر کم از کم 18 برس ہونی چاہیے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے متعلق معلومات ہونی چاہیے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2023 ہے۔