انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

670
فائل فوٹو

کراچی( رپورٹ: حماد حسین) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے مرحلہ میں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بروز منگل   30  مئی 2023ء  سے شروع ہورہے ہیں جو  بروز منگل 27  جون  2023ء  تک جاری رہیں گے۔

 واضح رہے انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امیدواروں کے حصہ اول اور حصہ دوم دونوں کے امتحانات پہلے مرحلہ میں لیے جارہے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے فیل شدہ طلبہ،اسپیشل چانس،  امپروومنٹ آف ڈویژن /گریڈ، بارہ پرچوں (TP)  کے تمام امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk   اور آفیشل فیس بک پیج  www.facebook.com/BIEKarachi  سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے حصہ اول (فریش) کے تمام گروپس کے متحانات دوسرے مرحلہ میں لیے جائیں گے جس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔