ملکی مسائل کے حل اور خوشحالی کیلئے دیانت دار قیادت ضروری ہے، فریدپراچہ

516

فیصل آباد:  جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرفریدپراچہ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل، ترقی ،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے۔

فرید پراچہ نے کہاکہ  عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی آزمالیا ہے وہ اب کسی کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔آئندہ انتخابات میںجماعت اسلامی متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئے گی۔

 فرید پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں بنیادی ضروریات زندگی، بجلی، گیس، اشیائے خورونوش پر سبسڈی بحال کی جائے، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں100 روپے، ادویات کے ریٹس میں 50 فیصد کمی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ   سول ملٹری بیوروکریسی کے ریٹائرڈ افسران کی بجائے خالی آسامیوں پر بے روزگار پی ایچ ڈی سکالرز اور دیگر ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور گیس ، بجلی میٹروں کے کرائے ختم کیے جائیں۔