سلامتی کونسل کے رکن  جی20کانفرنس میں شرکت سے اجتناب کریں، سراج الحق

554
Sirajul Haque

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے5 مستقل رکن ممالک سرینگر میں مجوزہG20کانفرنس میں شرکت سے اجتناب کریں۔

سراج الحق نے کہاکہ ہندوستان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور 5اگست2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو جائز قراردلانے کے لیے G20ممالک کا اجلاس سرینگر میں منعقد کرنے کی سازش کررہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا عہد پورا کرے مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   ہندوستان متنازعہ علاقے میں G20ممالک کے کسی سطح کے اجلاس کا جواز نہیں رکھتا ،23کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

 سراج الحق نے کہاکہ باہمی مذاکرات نہ کرنے کی پاداش میں ملک کو دولخت کیا گیا اللہ نہ کرے آج پھر باہمی مذاکرات نہ کر کے حالات کو اسی طرف دھکیلنے والے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ،باہمی مشاورت اور مذاکرات سے ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکالا جاسکتا ہے جماعت اسلامی نے بحران سے نکالنے کے لیے اپنی سطح کی کوشش کی ہے جس کو ہم ضروری سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور قائدین ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عام غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کشمیر کو آزاد اور پاکستان کو خوشحال بنائے گی جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی پارٹی ملک کو بحران سے نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔