گوگل کاایپ ڈیویلپرز کیلیے پاکستان میں ’’ایپ گروتھ لیب‘‘ کے قیام کا اعلان

686
podcast service

کراچی: گزشتہ برس، پاکستان میں گیمنگ گروتھ لیب کے قیام کے بعد ، گوگل (Google)نے پاکستان میں پہلی ’’ایپ گروتھ لیب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی لیب چار ماہ دورانیے کا پروگرام ہے جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں، اس لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لیے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کواشتہارات ،ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اور پلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس بارے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا کہ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم ،آج،موجودہ اور مستقبل کے مقامی ڈیویلپرز کی مدد کے لیے ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں جو انھیں اپنی پیشکشوں کو بین الاقوامی صارفین تک وسعت دینے میں مدد کرے گی۔

‘‘اس پروگرام کا آغاز جون 2023ء میں ہوگا اور چار ماہ تک جاری رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈیویلپمنٹ اسٹوڈیوز 22 مئی، 2023ء  تک درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات  google/agl2023_pk  سے حاصل کی جا سکتیں ہیں۔