تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹا، آئی جی کے پی

647
Blast near Masjid

پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا دہشتر گردی نہیں بلکہ تھانے کے اندر موجود بارودی مواد پھٹا تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی کے پی نے کہا کہ دھماکے میں غفلت اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دہشت گردی کے الزامات میں قید 5 زیر حراست قیدی بھی مارے گئے جبکہ 9پولیس اہلکار اور 3عام شہری جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب، سی ٹی ڈی تھانے میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا، بارودی مواد کو ناکارہ بنانے سے دھماکوں کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔