ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے:حافظ حمد اللہ 

547

کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو  لیکس سے  ثابت ہوتا ہے کہ  ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے‘ حالیہ آڈیو لیکس سے پتا چلا کہ ساس کو مدر اِن لا کیوں کہا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی خوش دامن اور تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ  کی مبینہ آڈیو  منظر عام پر آئی تھی جس پر میڈیا سمیت سیاستدانوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ 

اسی تناظر میں اب حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا بیان بھی سامنے آیا جس میں  وہ کہتے ہیں کہ حالیہ آڈیو لیکس سے پتا چلا کہ ساس کو مدر اِن لا کیوں کہا جاتا ہے، ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے۔