بھٹنڈا واقعہ،بھارتی فوجی نے اپنے ہی چار ساتھیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا

378

 نئی دہلی:بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر چار فوجیوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12اپریل کو بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ سے 4فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک فوجی اہلکار کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا ے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے اہلکار دیسائی موہن نے چاروں فوجیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے،پولیس کے مطابق چاروں فوجیوں کو 12اپریل کو ان کے ملٹری اسٹیشن میں سوتے ہوئے قتل کیا گیا تھا ے۔

بھارتی فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی جوان نے پولیس کی تفتیش کے دوران 12اپریل کو اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ اس نے ذاتی عناد بتائی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9اپریل کو اس نے لوڈڈ میگزین کے ساتھ اسلحہ چوری کیا جسے اس نے چھپا دیا جب کہ 12اپریل کو اس نے اپنے خفیہ مقام سے ڈیوٹی کے دوران اسلحہ نکالا اور فلور پر جاکر سوتے ہوئے اپنے چاروں ساتھیوں کوقتل کردیا۔