مردم شماری کا آخری روز: تاحال مکمل نہ ہوسکا، وقت بڑھائے جانے کا امکان

474

کراچی:پاکستان میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری کا دس اپریل کو آخری روز تھا تاہم سندھ کے مختلف شہروں میں عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ 35 لاکھ جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 9 لاکھ افراد گنے جا چکے ہیں۔سندھ کی آبادی اب تک 4 کروڑ 83 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے، مردم شماری کا عمل جہاں مکمل نہیں وہاں وقت بڑھائے جانے کا امکان  ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں مردم شمارہ کا وقت بڑھایا جا سکتا ہے۔

ادارہ شماریات کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت کو ڈیٹا 30 اپریل تک ارسال کر دیا جائے گا جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔