سونے کی گزشتہ روز بڑھنے والی قیمت واپس کم ہوگئی

442
Gold

کراچی:گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جو جمعرات کو کم ہوگیا۔

بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2142 روپے اور 2500 روپے غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، تاہم جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2142 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔