ملک بھر میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل

476

اسلام آباد: ترجمان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری کا 95 فیصد جبکہ صوبہ سندھ میں 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں مردم شماری کا 67، اسلام آباد میں 72 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، عوام کے تعاون سے ملک بھر میں مردم شماری کا کام جاری ہے۔