حکومت کی خواہش ہے کہ الیکشن کی تاریخ کو بڑھا دیا جائے، اعتزاز احسن

352

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آئین کے مطابق 90 دن رہتی ہے  سپریم کورٹ کا آڈر آچکا اب اس پر عمل ہوگا، حکومت کی خواہش ہے کہ الیکشن کی تاریخ کو بڑھا دیا جائے۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ ڈالر کی قیمت اوپر جاتی ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتے ہیں لیکن ملک نیچے جاتا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہوچکی تو اس کا مطلب ہے صوبوں میں کوئی حکومت نہیں رہی  اسحاق ڈار کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں ڈالر کی قیمت بڑھے تو اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ویلیو بھی بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   سپریم کورٹ کا حکم آچکا اب اس پر عمل ہوگا قوم بھی چیف جسٹس کے ساتھ ہیں  چیف جسٹس ڈٹ کر کھڑے ہیں  نظریہ ضرورت کےباعث پاکستان میں 4 بار مارشل لاء لگا  سکیورٹی دینے والے ہی الیکشن نہ کرانے کی بات کر رہے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ  حکومت کہتی ہے ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں لیکن الیکشن کرانے کو تیار نہیں  اسحاق ڈار کہتا ہے پیسے نہیں ہیں جبکہ اپنے اثاثے باہر پڑے ہیں  90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے  حکومت کہتی ہے کہ الیکشن 90 دن ہونا چاہئے آئین میں لکھا ہے لیکن ماننے کو تیار نہیں۔