سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

395
Gold Price

 کراچی:عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت10ڈالراضافہ سے 1981ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت700روپے اضافہ سے2لاکھ8ہزار700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت601روپے اضافہ سے 1لاکھ78ہزار927 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2270روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔